ڈاکٹر فرحت آغا کی زیر نگرانی فروری 12 2025 کالج آڈیٹوریم میں پیش کیا گیا۔۔اس تقریب ڈرامہ میں بطور مہمان خصوصی پاکستان کے معروف ومقبول سینئر اداکار جناب شبیر جان تشریف لائے۔ انھوں نے طالبات کی اداکارانہ صلاحیتوں کو بے حد سراہتے ہوئے کالج میں کی جانے والی ان سرگرمیوں پر اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج کئ برس بعد الن اور ننھا کا کردار جیسے زندہ ہوگیا ہے انھوں نےاس موقع پر ایک مقبول نغمے کے چند بول بھی گا کر سنائے۔تہذیب وشائستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیج پر ایسا مزاح پیش کرنا جس میں زبان وبیان کی خوبی بھی نظر آئے یقینی طور پر قابل ذکر بات ہے .پرنسپل ڈاکٹر فرحت آغا نے کالج کی جانب سے یادگاری شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ طالبات کومعیاری مزاح سے لطف اندوز کرانے کی ایک بھرپور کاوش ڈیکس کالج برائے خواتین کراچی کے اسٹیج ڈرامے میں کی گئ ۔اس ڈرامے کو پیش کرنے میں پرنسپل ڈاکٹر فرحت آغا کی رہنمائ ڈرامہ کمیٹی کو حاصل رہی۔ تحریر وہدایات مس شمس آصف کی ہیں۔ طالبات کی اداکارانہ صلاحیتوں کو تمام حاضرین نے بے حد پسند کیا۔